ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوہری اسلحہ کی تیاری ہماری بقا کی ضمانت ہیں:روسی وزیر دفاع

 روسی وزیر دفاع سرگی شائیگو  نے کہا ہے کہ  اسٹریٹیجک طیاروں،بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں  او آبدوزوں پر مشتمل جوہری ہتھیار تیار کرنا جاری رکھے گا چونکہ یہ ہماری زمینی سالمیت اور بقا کےلیے اہم ہیں۔

 شوئیگو نے ماسکو میں  وزارت دفاع کے عہدےداروں کے ہمراہ ایک اجلاس کے دوران سال رواں کے  اہداف پر غور کرتےہوئے بتایا کہ  روسی فوج کی جنگی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اختیار کیے ہیں ہماری فوج کے یوکرین اور شام میں آپریشنز  کا مشاہدہ کرتے ہوئے ضرورت درپیش ہے کہ ہم عسکری تربیتی پروگراموں  کو مزید جدید بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم مزید اسٹریٹیجک طیاروں،بین البراعظمی بیلسیٹک میزائلوں اور آبدوزوں کی تیاری کے ذریعے  اپنی فوج کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیں گے کیونکہ یہ اسلحہ ہماری علاقائی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہونگے۔

 روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگی طیاروں اور ڈرونز سمیت دیگر اسلحے کی شمولیت سے ہماری فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا جن کے لیے ہماری اولین ترجیح  روسی  توپ خانے کو  مزید جدت پسندی سے متعارف کروانا ہے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں