ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حرا مانی کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

  کراچی: پاکستانی اداکارہ  حرا مانی کو ’بولڈ‘ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ ایک ایونٹ میں شریک تھیں اور انہوں نے جامنی رنگ کا ایک دلکش لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

Hira Mani

حرا مانی نے اپنی مختصر وڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کیں لیکن ان کے مداحوں کو ان کے نئے کپڑے پسند نہیں آئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو ’نیم برہنہ‘ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Untitled-1

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی اداکارائیں اب انڈیا اداکاراؤں کو کاپی کرنے کی کوشش میں کم سے کم کپڑے پہن رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کو شرم دلائی تو کچھ نے ان کی ہدایت کیلئے دعائیں دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں