ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوج کا حملہ، ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی

یوکرین کے علاقےخارکیف کی تحصیل ‘کُپیانسک’ کے قصبے ‘شیوچینکوف’ پر روسی فوج کے میزائل حملوں  میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین صدارتی دفتر کے نائب سربراہ ‘کیریلو تیموشینکو’ نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شیوچینکوف پر حملے میں روسی فورسز کے میزائل بازار پر گرے ہیں۔

تیموشینکو کے مطابق حملے میں ایک 60 سالہ عورت ہلاک اور 7 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔ جائے وقوعہ پر امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اندازوں کے مطابق حملہ ایس۔300 میزائل سسٹم کے ساتھ کیا گیا ہے۔

خار کیف  علاقائی فوجی انتظامی دفتر کے سربراہ ‘اولیگ سائنیگو بوف ‘نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک 13 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں