ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2022 خطہ یورپ کی تاریخ کا دوسرا مرطوب ترین سال ثابت ہوا ہے

 

بتایا گیا ہے کہ 2022 دنیا بھر میں اب تک کا 5 واں گرم ترین  اور یورپ کا دوسرا گرم ترین سال رہا  ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے اطلاع دی ہے کہ 2022 میں درجہ حرارت کے بہت سے ریکارڈز ریکارڈ کیے گئے  ہیں اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج  میں اضافہ ہوا  ہے۔

یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق، 2022 "درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھے  جانے کے بعد  کے دور میں  پیمائش کیا  گیا پانچواں گرم ترین سال” تھا۔

پچھلے 8 سالوں کو "سب سے گرم 8 سالہ دور” کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پچھلے سال، سالانہ اوسط درجہ حرارت 1991-2020 کے حوالہ کی مدت سے 0.3 ڈگری زیادہ تھا۔

حالیہ برسوں کی طرح فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز میں تقریباً 2.1 پی پی ایم کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف یورپی براعظم  کے لیے  2022 اس کی تاریخ کا مرطوب ترین سال ثابت ہوا ہے۔

 دوسرے خطوں پر نظر ڈالیں تو گرمی کی طویل لہروں نے پاکستان، بھارت اور چین کو متاثر کیا اور پاکستان  کو  حالیہ برسوں میں سیلاب کی سب سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلوی براعظم پر لا نینا موسمی اثرات کے باعث  درجہ حرارت کم رہا اور شدید بارشیں دیکھنے میں آئیں۔

ماہ فروری میں   انٹارکٹا   میں گلیشئرز  کی مقدار 44 سالہ  مواصلاتی  مناظر  کے  مطابق  کم ترین سطح   تک رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں