ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے جنوبی کوریا سے آنے والے مسافروں کے ویزے منسوخ کر دئیے

چین نے جنوبی کوریا سے آنے والے مسافروں کے ویزے مختصر مدت کے لئے منسوخ کر دئیے ہیں۔

جنوبی کوریا کی طرف سے، ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے، چینی مسافروں پر کورونا ٹیسٹ  کی پابندی لگائے جانے کے بعد چین نے جوابی کاروائی کی ہے۔

جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا سے چین جانے والے مسافروں کے ویزے مختصر مدت کے لئے منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

سفارت خانے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ چین سے جنوبی کوریا آنے والے مسافروں پر لگائی گئی اور امتیازیت کی حامل  پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ ‘چین  جانگ’ نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ ‘پارک جن’ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور چین کے خلاف عائد کی گئی پابندی پر بے اطمینانی کا اظہار کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک۔ییول نے موضوع سے متعلقہ بیان میں کہا تھا کہ کووِڈ۔19 حفاظتی تدبیر کا فیصلہ  سیاسی افکار کو بالائے طاق رکھ کر اور عوامی صحت کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں