ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’مشن مجنوں‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اداکار کو شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی نئی فلم ’مشن مجنوں‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے جس میں وہ ایک بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو پاکستان میں ایک مسلمان کا بھیس بدل کر جاسوسی کر رہا ہے۔
مشن مجنوں ایک بھارتی ایجنسی کے ایسے مشن کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ یعنی سدھارتھ ملہوترا کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔تاہم وہ ایک پاکستانی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔
Jo khud se pehle desh ke baare mein soche, wahi hain #DeshKeLiyeMajnu
Aisa hi ek Majnu hai Amandeep Singh jisne India ke sabse khatarnak mission ke liye apni jaan ki baazi laga di
Watch Mission Majnu, a spy thriller inspired by true events.
— Sidharth Malhotra (@SidMalhotra) January 9, 2023
فلم میں سدھارتھ ملہوترا نے بھی روایتی بالی ووڈ فلموں کی طرح شلوار قمیض ٹوپی اور رومال پہن کر آنکھوں میں سرمہ اور گلے میں تعویز پہن کر خود کو مسلمان دکھانے کی کوشش کی ہے جس پر پاکستانی صارفین سدھارتھ کے روپ پر خوب طنز ومزاح کرتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ انڈیا والوں کو لگتا ہے کہ ہم ہر وقت یہی کپڑے پہنتے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ’میرا ایک سوال ہے، آپ کو لگتا ہے کہ بھارتی ایجنٹ پاکستان میں آداب کہے گا اور آسانی سے چلا جائے گا؟‘

ایک ٹوئٹر صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی مسکرانے کی میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مشن مجنوں فیل ہو گیا، پاکستان نیوکلیئر ریاست بن گیا۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ہماری تو اُردو کی ٹیچر بھی آداب نہیں کہتی ہیں، کیا انڈین مسلمان ایک دوسرے سے ایسے ملتے ہیں؟‘

یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا کی فلم مشن مجنوں 20 جنوری کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔