ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بینک کی تازہ رپورٹ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،جاوید قصوری 

لاہور :  امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی تازہ رپورٹ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ ملکی آبادی کا سب سے بڑا مسئلہ غذائی عدم تحفظ ہے ،حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معاشی ترقی صرف 2فیصد تک محدود ہو چکی ، مہنگائی نے 53سالہ ریکارڈ ٹوڑ ڈالا ہے،روپیہ کی قدر میں 14فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ماہانہ 70کروڑ ڈالر افغانستان اسمگل ہو رہے ہیں،آٹا قرعہ اندازی کے ذریعے 160روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ادارے خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔ ملک کے عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشیاں کررہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ انہیں خوف خدا نہیں۔ ہر شعبہ کسمپرسی کا شکار ہے۔

جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان عملا مسائلستان میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ دوسروںپر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتی ہے ۔غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے پاس مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں۔ ان ظالموں نے پاکستان کو دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بنادیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں