ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سردی کی لہر 17 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان

  کراچی: شہر میں یخ بستہ شمال مشرقی (بلوچستان) کی ہوائیں چل پڑی ہیں جس کے باعث سردی کی لہر 17 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 22 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ آج ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہیں۔

شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔

موجودہ سردی کی لہر کے دوران کراچی میں پارہ 5 ڈگری جبکہ دیہی سندھ میں کم سے کم 3 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آج صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثر رہی، دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر ایک کلو میٹر رہ گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں