ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: قبضے کا دعوی درست نہیں ہے، شہر میں جھڑپیں جاری ہیں

یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر  ایسٹ گروپ کے ترجمان سرگے چیریواتی نے سولیدر شہر  پر روسی قبضے کی تردید کی اور کہا ہے کہ شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں چیریواتی سے، سولیدر پر روسی قبضے کے بارے میں، سوال کیا گیا۔

جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ” نہیں یہ دعوی  درست نہیں ہے۔ شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔ میں، موضوع سے متعلق، تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا”۔

چیریواتی نے کہا ہے کہ یوکرینی فوجی شہر کے دفاع کے لئے جھڑپیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہر پر روسی فوج  کے قبضے سے متعلق بیانات خاص طور پر یوکرینیوں میں مایوسی پیدا کرنے کے لئے قصداً کیا جانے والا شور شرابہ ہے”۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ شروع کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں