ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست الاباما میں  سمندری طوفان سے 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاباما میں  سمندری طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کے مغربی جانب کیلیفورنیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سمندری طوفان نے الاباما سمیت جنوبی ریاستوں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

ریاست الاباما  کے گورنر قے  ایوے نے  اپنی  ٹویٹ میں  لکھا ہے کہ "ریاست کو بری طرح متاثر کرنے والے  طوفان   کے باعث  6 افراد  کی ہلاکت  پر مجھے دلی افسوس ہے۔ "

گورنر نے  سب سے زیادہ متاثر  ہونے والے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

شدید بارشوں اور تیز آندھی  نے جارجیا ، مسیسیپی اور الاباما میں مکانات کو  وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے تو  ہزاروں  افراد   بجلی  کی سہولت سے محروم ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں