ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

  کراچی: شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 4 ڈگری کی کمی ریکارڈ ہوئی، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پیر کی صبح سکھر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں دھند/کہرُ پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں