ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا ہے، شاہد آفریدی 

ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا ہے، شاہد آفریدی 

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی  نے کہاہے کہ بیٹیوں کی صورت میں اللہ تعالی کی رحمیتں ہیں میرے پاس، ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے۔

مذید پڑھیں: گھر پر دعوت کے دوران بھی شاہد آفریدی سرفراز کی سنچری نہ بھولے

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔

وائرل ہونے والے کلپ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پٹھانوں میں کافی ہوتا ہے کہ بیٹا کیوں نہیں ہے، اس کیلئے لوگ تعویز وغیرہ کرتے ہیں جس کا میں شدید خلاف ہوں، میں اپنی اہلیہ کو کئی بار حدیث سنائی کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں۔

مذید پڑھیں: شاہد آفریدی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد چیف سلیکٹر نہیں رہیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن مجید پر ہمارا پختہ اایمان اور یقین ہے اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں۔

بیٹیوں سے تعلق کے حوالے سے آفریدی نے جواب دیا کہ بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں، ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں