ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات؛ پی ٹی آئی 2 رکن اسمبلی اور نامزد چیئرمین گرفتار

  کراچی: کراچی پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 رکن اسمبلی اور نامزد چیئرمین کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے نیول کالونی یوسی 13 وارڈ ایک کے پرائزائیڈنگ افسر ڈاکٹر سمیع کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدوار برائے یوسی چیئرمن امجد آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق مقدمہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے پرائزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ملزم امجد آفریدی نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مدعی مقدمہ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی اور اغوا کرنے کی کوشش کا الزام عائد ہے۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی محمد علی مروت نے بتایا کہ پولیس نے فوکل پرسن الیکشن ڈسٹرکٹ کورنگی نیاز احمد کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ عدیل احمد پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے پولنگ اسٹیشن میں رکھی ہوئی بیلٹ پیپر بک اٹھا کر لیجانے کا الزام ہے۔ دریں اثنا گلشن معمار پولیس پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین بلال رحمانی اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان کو حراست میں لیا۔

پولیس نے ایم پی اے رابستان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ان کے رکن اسمبلی اور نامزد چیئرمین کی بلاجواز گرفتاری اور مقدمات کے اندراج پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں