کراچی: بلدیاتی انتخابات میں 235 یونین کونسلز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق انتہائی تاخیر سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ 93 یونین کونسلز میں کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی نے 86 اور تیسرے نمبر پر تحریک انصاف نے 40 نشستیں حاصل کی ہیں۔
الیکشن کمیشن سے موصول غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 93 یوسیز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی ہے جو 86 نشستوں پر کامیاب ہوئی جب کہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی رہی جس نے یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی 40 نشستیں حاصل کیں۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن نے 7، جے یو آئی (ف) نے 3، ٹی ایل پی نے 2 اور مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جب کہ 3 یونین کونسلز سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
دس یونین کونسلز پر امیدوارں کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
