ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ

مظفرآباد:وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوا جس میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا، مالی بحران کے باوجود کم آمدنی والے عوام پر آٹے کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے، محکمہ خوراک کی طرف سے آٹے کی قیمتوں میں کیا گیا نیا اضافہ واپس لے رہے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پنجاب اور کے پی کے سے بھی کم قیمت پر آٹا دے رہے ہیں، ضرورت مند طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے تعین پر تیزی سے کام جاری ہے، مالی طور پر مستحکم طبقہ سبسڈی والا آٹا ضرورت مندوں تک پہنچانے میں کردار ادا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں