ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی پر تنازعہ ختم ہوگیا

 ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی پر جاری تنازعہ ختم ہوگیا اور ان کے شوہر عادل درانی نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

راکھی ساونت نے کچھ روز قبل عادل درانی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور انہوں نے نکاح سے قبل اسلام بھی قبول کیا لیکن اس وقت تنازعہ پیدا ہوا جب ان کے شوہر نے مبینہ طور پر شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیا۔

لوگوں میں یہ تاثر جارہا تھا کہ دونوں نے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے اور اس حوالے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : راکھی ساونت نے اسلام قبول کر کے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا

عادل درانی نے شادی پر کنفیوژن کو ختم کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رات بھر یہی سوچتی ہوں، عادل شادی کیوں چُھپا رہا ہے، راکھی ساونت

انہوں لکھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری تمہارے ساتھ شادی نہیں ہوئی، مجھے کچھ معاملات طے کرنے تھے اسی لئے خاموش تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں