ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تباہ شدہ مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے: نیپالی حکام

نیپال میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  اے ٹی آر 72 قسم کے اس بد قسمت  طیارے کا بلیک باکس اور کاک پٹ کی آڈیو ریکارڈر اچھی حالت میں مل گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ اس طیارے میں  اڑسٹھ مسافروں سمیت عملے کے چار افراد سوار تھے جن میں سے اڑسٹھ کی نعشیں بازیاب کرلی گئی ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے گرا ہے۔

 پوکھرا پولیس نے تلاش اور امدادی کاروائیاں کل شام کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

یہ طیارہ دارالحکومت کٹھمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا  جس میں  ستاون نیپالی، پانچ بھارتی،چار روسی،دوجنوبی کوریائی اورارجنٹائن، آئر لینڈ،آسٹریلیا اور فرانس کا ایک ایک شہری سوار تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں