ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا حکومت کا 20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مںظوری کے لیے کابینہ ایجنڈا میں شامل کرلیا گیا ہے گاڑیاں 20 حساس اضلاع کے لیے خریدی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 20 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے گاڑیوں کی خریداری کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

کل ہونے والے کایبنہ کے اجلاس میں گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق بیس بلٹ پروف گاڑیاں صوبے کے بیس حساس اضلاع کے لیے خریدی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں