ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی درخواست خارج

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75 روپے بڑھانے کی درخواست خارج کردی۔

ریلوے ملازم غیاث احمد نے اپنی بنیادی تنخواہ میں اضافے کے لیے اپیل دائر کی تھی، جسے عدالت نے زائد المیعاد قرار دے کر خارج کردیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریلوے ملازم غیاث نے ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد 2017ء میں ٹریبونل اپیل دائر کی۔درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق 1983ء میں بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ ہونا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے موکل  نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائر کی۔آپ کا موکل اپیل دائر  کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا جب کہ ٹریبول میں اپیل زائد المیعاد تھی۔ سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المیعاد ہے۔

عدالت نے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75 روپے بڑھانے کی درخواست خارج کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں