ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا کرکٹ ایجنٹس کیلئے لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ،اہم اقدامات متوقع

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کرکٹ ایجنٹس کے کردار کا بغور جائزے لینے کا فیصلہ کر لیا،اس حوالے سے مختلف نوعیت کی شکایات کے منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کی سطح پر اس معاملے میں مستقبل میں سنجیدہ نوعیت کے اقدامات متوقع ہیں۔

 ابتدائی طور پر بورڈ اس معاملے میں لائحہ عمل طے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،بورڈ غور کر رہا ہے کہ ایجنٹس کے ساتھ وابستہ کرکٹرز اور ایجنٹس کے کردار اور ان کے وسائل بورڈ کی بڑی ترجیح ہوں گے، بورڈ طے کرنا چاہتا ہے کہ ایک ایجنٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کتنے کرکٹرز ہونے چاہئیں۔

 بورڈ کرکٹ ایجنٹس کے کوائف کے ساتھ ان سے مالی معاملات پر بھی گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور قانونی طور پر ان کی نقل و عمل اپنے دائرہ کار میں رکھ کر اس بات کو واضح بنانا چاہتا ہے کہ ایک کرکٹ ایجنٹ زیادہ کھلاڑیوں سے رابطے میں نہ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں