2023 کے پہلے 15 دنوں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار 762 سیاح انطالیہ تشریف لائے ہیں۔
Fraport TAV انطالیہ ہوائی اڈے کے اعداد و شمار کے مطابق، سال کے پہلے 15 دنوں میں میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار 762 سیاح 1,135 طیاروں کے ذرئعے انطالیہ تشریف لائَ ہیں۔
2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2023 میں انطالیہ میں 61.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جہاں 73 ہزار 536 سیاح 760 طیاروں کے ذرئعے آئے ہیں ۔
انطالیہ آنے والے سیاحوں میں روسی سیاح 36 ہزار 83 کے ساتھ پہلے، جرمن 31 ہزار 590 کے ساتھ دوسرے، برطانوی سیاح 9 ہزار 920 تیسرے اور اسرائیلی سیاح 6 ہزار 625 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔