ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: مسلح حملہ، ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلح حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلوریڈا کی تحصیل فورٹ پیئرس  کے ایک پارک میں منعقدہ تقریب پر مسلح حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور حملہ "باہمی اختلاف” کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تقریب میں کم از کم 1000 افراد شامل تھے ۔

واقعے کی تفتیش شروع کروا دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں