ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے بارہ انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

سوئی سدر گیس کمپنی نے بولان کے علاقے سراج آباد میں بارہ انچ کی گیس لائن دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

سوئی گیس حکام نے گیس پائپ لائن کی مرمت کے حوالے سے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد مرمت کا کام کل شروع کیا جائے گا، کام مکمل نہ ہونے تک کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور کارروائی میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں