ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63فیصد تک کمی کردی

ریاض:سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63فیصد تک کمی کردی،

سعودی میڈیا کے مطابق حج ایکسپو 2023کے اختتام پر حج اور عمرہ کی وزارت نے انشورنس لاگت کو 235سعودی ریال سے کم کر کے صرف 87  سعودی ریال کر دیا جو کہ 63فیصد کمی بنتی ہے،حج اور عمرہ کی وزارت نے اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم 109ریال میں بھی 73فیصد تک کمی کر کے 29ریال کردی گئی ہے۔

غیر ملکی عازمین حج کی انشورنس کوریج کا دورانیہ 90دنوں کے لیے ہے جو سعودی عرب میں داخل ہونے کے دن سے شروع ہوجاتا ہے اور ملکی حدود  کے اندر ہی نافذ العمل ہوگا،انشورنس میں ہنگامی حالات جیسے حادثات کے نتیجے میں موت، مستقل معذوری، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونا، مختلف بیماریوں کے لیے اسپتال میں داخل ہونا اور بچے کی پیدائش کے علاوہ حادثے میں انتقال کرجانے والوں کی لاشوں کو ان کے ملکوں تک پہنچانا بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں