ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یوسیز میں مبینہ انتخابی بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں 6 یونین کونسلوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق 6 یوسیز کے نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ان تمام کیسز کو سماعت کے لیے 23 جنوری کو مقرر کر دیا ہے۔

ان یوسیز میں ضلع غربی میں اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 ، مومن آباد کی یوسی 3 اور منگھوپیر کی یوسی 12 جبکہ ضلع شرقی میں گلشن کی یوسی 1 شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ROs، جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں