ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان ،شدید برفباری ،گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

کوئٹہ :شمالی بلوچستان میں شدید برف باری کے باعث مسافرگاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل گزشتہ رات گئے شروع ہوا جو کہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔ ہرطرف سفیدچادربچھ گئی، وادی کوئٹہ کے اطراف میں بھی پہاڑوں پر برف پڑی۔

دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری ہائی الرٹ پر ہے، کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کے لئے نمک کا چھڑکائو کیا جا رہا ہے۔ترجمان کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم مسافر ایمرجنسی کی صورت میں 130کے ذریعہ مدد لے سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں