ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن میں دھاندلی، پی ٹی آئی کےرکن اسمبلی کا بھائیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ

remand

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو بھائیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولنگ عملے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی ایم پی اے امجد آفریدی اور ان کے دو بھائیوں کی درخواست ضمانت پر وکیل سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولنگ اسٹیشن میں گھس کر عملے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما امجد آفریدی اور ان کے دو بھائیوں کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو جودیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ امجد آفریدی کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کردی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر وکیل سرکار کو 23 جنوری تک نوٹس جاری کردیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں