ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں خاتون نے والدین کو قتل کرکے لاشوں کے ٹکرے کر ڈالے

واشنگٹن:امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے والدین کو بے دردی سے قتل کرکے لاشوں کو ٹکرے کر دیے،

امریکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ ویریٹی بیک پر فرسٹ ڈگری قتل کے دو ، تھرڈ ڈگری قتل کے دو اور دیگر جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے،پولیس نے کہا تھا کہ اس نے اپنے والدین ریڈ بیک اور مریم بیک کی لاشوں کو بجلی والے آرے سے کاٹا، ملزمہ کو پنسلوانیا کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اسے ضمانت کے بغیر حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیا نے مونٹگمری کاﺅنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کیون سٹیل کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو ابھی تک اس بہیمانہ قتل کی کوئی وجہ نہیں ملی ہے، لیکن تفتیش کاروں کو ایک سیف ملا ہے جس کو کسی نے توڑنے کی کوشش کی تھی،جرم فلاڈیلفیا کے قریب ایک قصبے ایبنگٹن میں پیش آیا جو پولیس افسر کے بیک ہاﺅس کا دورہ کرنے کے بعد منظر عام پر آیا،انہوں نے اس جگہ کا دورہ اس وقت کیا جب ایک رشتہ دار نے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جوڑے کی کوئی آواز سنائی نہیں دی۔

سی بی ایس فلاڈیلفیا نے کہا کہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا اس کے بعد بجلی والے آرے سے دونوں کی لاشوں کو کاٹا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں