ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خفیہ دستاویز کی بازبابی پر کوئی ندامت نہیں:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ  ان کی رہائش گاہ اور ذاتی دفتر سے برآمد ہوئے خفیہ دستاویز پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔

 جو بائیڈن نے  قدرتی آفات سے متاثرہ ریاست کیلی فورنیا کا دورہ کرتےہوئے وہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی ۔

 ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ یہاں ایک بات کافی سنجیدہ  اور میرے لیے ناقابل فہم بھی ہے اور وہ یہ کہ امریکی عوام  مجھ سے  یہاں  آنے والی آفات سے متعلق  استفسار کیوں نہیں کر رہے ؟

بائیڈن نے کہا کہ مٹھی بھر دستاویز کی غلط جگہ موجودگی  قبول  ہے جنہیں فوری طور پر قومی آرشیف اور امور انصاف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس مسئلے کے حل کےلیے متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کر رہا ہوں۔

امریکی صدر نے یقین ظاہر کیا کہ ان دستاویز میں ایسی کوئی غلط چیز نہیں کہ جس پر مجھے ندامت ہو ،میں اپنے وکلا کے کہنے پر عمل پیرا ہوں۔

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں