ممبئی: بالی کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا ہے کہ ہمیں پروموشن مہم کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ فلم کی پروموشن سرگرمیاں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے بعد شروع کی جائیں گی۔
سدھارتھ آنند نے بتایا کہ ’پٹھان‘ کے ساتھ شاہ رخ خان کی چار برس بعد سینما میں واپسی ہورہی ہے، اور وہ چار برسوں میں بہت کم عوام کے سامنے آئیں ہیں اسی لئے مداحوں میں ان کو دیکھنے کی طلب بہت زیادہ ہے۔
فلموں کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم کو پروموشن مہم کی اس لئے ضرورت نہیں ہے کہ انہوں نے یہ کام اپنے گانوں اور ٹریلر کے ذریعے بخوبی کردیا ہے۔
Earlier #Drishyam2.
Now #Pathaan.NO interviews to *media persons* during pre-release promotions… Relying on songs and trailers to do the talking.
WISE STRATEGY… A STEP IN THE RIGHT DIRECTION.#PathaanMovie #SRK #DeepikaPadukone #JohnAbraham pic.twitter.com/0wzzXNfI3n
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 17, 2023
ترن آدرش کے مطابق پروموشن کی یہ حکمت عملی پہلے فلم ’درشیم 2‘ میں اپنائی گئی تھی اور فلم کی کاسٹ کی طرف سے ریلیز سے قبل میڈیا اداروں کو کوئی انٹرویو نہیں دیئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک بہت معقول حکمت عملی اور درست راہ میں آگے بڑھنے کے مترادف ہے۔
ترن آدرش نے مارکیٹنگ گروپوں کو مشورہ دیا کہ وہ فلموں کو بیچنے کیلئے ان کے گانوں اور ٹریلر پر توجہ دیں۔