ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ کی سرحد پر کینیا کی فوج نے 18 دہشت گردوں کا صفایا کردیا

کینیا کی فوج کی جانب سے صومالیہ کی سرحد پر کی گئی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے 18 ارکان کو  غیر فعال کردیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس ڈائریکٹر جارج سیدا نے  کہا ہے کہ  ڈیگابون میں الشباب کے ارکان  جو کئی ہفتوں سے چھپے ہوئے تھے  کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

سیدا نے کہا کہ آپریشن میں الشباب کے اٹھارہ ارکان مارے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  آپریشن میں تنظیم سے تعلق رکھنے والے ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  الشباب کے ارکان صومالیہ کی  سرحد سے کینیا میں داخل ہوئے تھے۔

الشباب جو کہ صومالیہ کی کینیا کی سرحد پر سرگرم ہے، کئی ہفتوں سے صومالیہ کی  فوج کے شدید حملوں کی زد میں  تھے۔

یہ تنظیم کینیا میں خاص طور پر گاریسا، منڈیرا اور وجیر کے علاقوں میں حملے کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں