ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی عالمی سلامتی کیلئے خطر ناک ہے ،روس کا انتباہ

ماسکو:روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو بھاری ہتھیاروں جیسا کہ جنگی ٹینک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم یوکرین کو مہیا کرتا ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور اس اقدام سے عالمی اور پین یورپی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے،

غیر ملکیمیڈیا کے مطابق کریملن کی طرف سے یہ بیان ایک اہم ڈونر میٹنگ سے قبل سامنے آیا جب مغربی ممالک یوکرین کو مزید طاقتور فوجی سازوسامان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں اور روسی افواج علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے حملے تیز کر رہی ہیں،کریملن نے مغرب پر دبا ﺅڈالا کہ وہ یوکرین کو روسی افواج اور علاقے پر حملہ کرنے کے قابل بھاری ہتھیار نہ دیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تنازعہ کو بالکل نئی سطح پرلایا جائے جو کہ یقینا عالمی اور پین یورپی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اچھا نہیں ہوگا، یہ ممکنہ طور پر انتہائی خطرناک ہے،پیسکوف نے کہا کہ اگر یوکرین روس یا جزیرہ نما کریمیا کو نشانہ بنانے کے لیے مغربی ممالک سے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں