ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جارجیا:مسلح حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 دیگر افراد ہلاک

 جارجیا کے شہر ساگا ریجو میں ایک حملہ آور کے عمارت کی بالکونی سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت  پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

 امور داخلہ کا کہنا ہے کہ اننچاس سالہ حملہ آور نے اپنی رہائیش پذیر عمارت کی بالکونی سے فائرنگ کر دی  جس کے نتیجے میں  چار عام شہریوں اور ایک  پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں حفاظتی قوتوں نے حملہ آور کے فلیٹ پر چھاپہ مارا مگر وہ گرفتاری سے قبل ہی خود سوزی کر چکا تھا۔

 جائے وقوعہ پر جارجیئن وزیر داخلہ واخٹانگ  گومے لاری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  عام شہریوں اور پولیس پر  فائرنگ کرنے والا حملہ آور سال 2006 سے 2021 تک جارجیئن فوج میں متعین تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں