ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، شجاعت حسین

Chaudhry Shujaat

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی ملاقات ہوئی جس میں سینئر رہنما چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں