ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں تبدیلی کے اثرات پورے سندھ پر پڑیں گے، حسین محنتی

impact

کراچی: امیرجماعت اسلامی سندھ جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کہا ہے کہ اس وقت ملک معاشی وسیاسی طور پر سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔ لاقانونیت،جنگل کا قانون اور عوام اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ کراچی میں تبدیلی کے اثرات پورے سندھ پر پڑیں گے۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی سندھ میں تبدیلی کی نوید اور حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پوری ٹیم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدار قیادت ہی کراچی کو مسائل ومافیاز سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے بھی خطاب جبکہ صوبائی نائب امراء ممتاز حسین سہتو،حافظ نصراللہ عزیز،نائب قیمین عبدالحفیظ بجارانی، مولانا عبدالقدوس احمدانی، محمد مسلم اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ سندھ میں وڈیرہ شای وجاگیردارانہ ذہنیت نے پورے صوبے کے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں لاقانونیت،جنگل کا قانون اور عوام اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ کراچی میں تبدیلی کے اثرات پورے سندھ پر پڑیں گے۔انہوں نے شعبہ جات کے ناظمین پر زور دیا کہ وہ جماعت اسلامی کو سندھ میں ایک غالب قوت بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں