اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر جلد منتقلی کیلئے ہنگامی اقدامات اظہار اطمینان کرتے ہوئے کسان پیکیج کے مشاورتی عمل میں کسانوں کی تمام تنظیموں کوشامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے صوبوں کو اعتماد میں لینے اور خوردنی تیل کی پیداوار مزید بڑھانے کیلئے حکمتِ عملی ماہرین کی کمیٹی کی مشاورت سے تشکیل دینے کی ہدایت کردی اسی طرح یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید اور کلائمیٹ ریزیلیئنٹ بیج متعارف کروانے کے اقدامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
شہباز شریف کی صدارت میں کسان پیکیج پر عملدرآمد اور ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر جلد منتقلی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرکے نہ صرف کسانوں کی فی ایکڑ لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ڈیزل اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے سے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی۔
وزیرِ اعظم نے پاور منسٹر، سیکرٹری پاور اور انکی ٹیم کی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پیش کی گئی تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
