فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین کے لیے ترکیہ کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ
"ہم جمہوریہ ترکیہ اور اس کے اداروں کا بین الاقوامی میدان میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔”
فلسطینی صدر عباس نے ترک آئینی عدالت کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زوہتو ارسلان اور ان کے ہمراہی وفد کو مقبوضہ مغربی کنارے میں شرف ملاقات بخشا۔
القدس میں ترکیہ کے قونصل جنرل برائے فلسطین، سفیر احمد رضا دیمیرر نے بھی راملہ میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔
عباس نے کہا کہ ترکیہ اسلام کے مقدس مقامات کی حفاظت اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔ہم تمام بین الاقوامی فورمز پر فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ترک وفد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "فلسطین کو ترک عوام میں ایک مستثنی ٰ حیثیت حاصل ہے، ہم فلسطینی عوام سے تعاون کو ہر پلیٹ فارم پر جاری رکھیں گے۔ "