ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی شہرت یافتہ پستہ قد سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے

ریاض: معروف سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد کا 27 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔  

عزیز الاحمد ’القزم‘ کے نام سے مشہور تھے جس کا مطلب عربی زبان میں ’بونا‘ ہے، ان کی ناگہانی موت سے مداح افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

وہ 1995 میں ریاض میں پیدا ہوئے اور ان کو ایک جینیاتی بیماری تھی جس کے باعث ان کے نشوونما رک گئی۔

عزیز الاحمد کو اپنے مزاحیہ انداز کی ویڈیوز سے شہرت ملی اور یوٹیوب پر لاکھوں لوگ ان کو پسند کرتے تھے۔

ٹک ٹاک پر ان کے نو اعشاریہ چار ملین فالوورز اور یوٹیوب پر نو لاکھ کے قریب سبسکرائبر تھے اور ان کی ویڈیوز کروڑوں لوگ دیکھتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں