ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار قتل

شہر قائد کے گلستان جوہر میں مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو مسلح ڈکیتوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راشد منہاس روڈ پر قائم نجی شاپنگ مال کے سامنے پیش آیا، جہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ادارے کو طلب کر کے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں مقتول کی شناخت خام حسین کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے سینے پر چار گولیاں ماری گئیں ہیں۔

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ واقعے سمیت رواں سال کے 22 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر اب تک خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں