ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس۔یوکرین جنگ کا پہلا سال، استنبول میں ایک بڑا سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گا: لینڈرُٹ

یورپی یونین کے ترکیہ وفد کے سربراہ  نکولس میئر۔لینڈرُٹ نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ کے پہلے سال کے موقع پر 22 فروری کو استنبول میں ایک بڑا سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

میئر۔لینڈرُٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ  کی پہلی سالانہ یاد کے موقع پر 22 فروری کو استنبول میں ایک بڑے پیمانے کا سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گاا ور اس میں یوکرین حکومت سے بھی کسی شخصیت کو مدعو کیا جائے گا۔

میئر ۔لینڈ رُٹ نے کہا ہے کہ اجلاس میں ترکیہ کا بھی ایک نمائندہ شرکت کرے گا اور اجلاس میں جنگ کے جیوپولیٹک اور اقتصادی نتائج پر غور کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس یوکرین کے ساتھ ہمارے تعاون کا بھی ایک اظہار ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 24 فروری کو روسی جارحیت کا آغاز یورپ کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن لمحے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یورپ کی تاریخ ہمارا  مشترکہ جغرافیہ ہے۔ جیسے انسانوں نے تواتر سے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ 11 ستمبر امریکی سلامتی کی تاریخ میں ایک انقلابی لمحے کی حیثیت رکھتا ہے بالکل ایسے ہی میں  24 فروری 2022 کو یورپی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم دن کہہ سکتا ہوں۔

یورپی یونین کے ترکیہ وفد کے سربراہ  نکولس میئر۔لینڈرُٹ نے کہا ہے کہ ہمارے برّاعظم میں جنگ چھِڑی ہوئی ہے۔ ایک بڑی اور بے رحم جنگ۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس کے اثرات برّ اعظم یورپ سے بھی آگے تک ہوں گے۔ ان اثرات نے بہت پہلے سے ہی یوکرین سے نکل کر دنیا بھر میں ہر ایک کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں