ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب اختر نے اپنی بائیوپک ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی اختیار کر لی

کراچی: لیجنڈری فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے خود پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی اختیار کر نے کا اعلان کرتے  ہوئے اپنی زندگی کی کہانی کے حقوق واپس لے لیے۔

سابق کرکٹر نے ہفتے کے روز ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے خود کو  اپنے ’ڈریم پروجیکٹ‘سےالگ کر لیا ہے اور قانونی طور پر اپنی زندگی کی کہانی کے تمام حقوق کو منسوخ کر دیئے ہیں۔

انہوں نے اختلافات کو حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اپنے دل کی اچانک تبدیلی کی وجوہات قرار دیا۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’بہت افسوس کے ساتھ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے اپنی انتظامیہ اور قانونی ٹیم کے ذریعے معاہدہ ختم کرتے ہوئے فلم راولپنڈی ایکسپریس اور اس کے میکرز سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’یقینی طور پریہ ایک ڈریم پراجیکٹ تھا اور میں نے اس میں رہنے کی بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی تھیں اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہمیں ان کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے پڑے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کی کہانی کے حقوق کو منسوخ کرنے کے بعد پروجیکٹ چھوڑ دیا ہےاگرچہ   فلم میکرز نے بائیو پک جاری رکھی  اور میرے نام یا زندگی کی کہانی کے واقعات کو کسی بھی طرح استعمال کرتے رہے تو ان کے خلاف  سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی  پہلی غیر ملکی فلم’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا اعلان جولائی 2022 میں کیا گیا تھا۔

نومبر2022 میں گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے بھی اس فلم میں شعیب اختر کا کردار ادا کرنے کے لیے فلم میں شامل ہونے کی تصدیق کی تھی لیکن اس کے کچھ ہی دنوں بعد انہوں نے بھی اعلان کیا کہ وہ اب اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں ۔

جس کے بعد اب شعیب اختر نے بھی اس فلم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے تاہم فلم سازوں نے تاحال  اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں