ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی ایک سیاسی انتشار ہے جو آئے دن ملکی اداروں کو متضاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ناصر حسین شاہ 

عمران نیازی ایک سیاسی انتشار ہے جو آئے دن ملکی اداروں کو متضاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ناصر حسین شاہ 

کراچی: صوبائی زیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک سیاسی انتشار ہے جو آئے دن ملکی اداروں اور سیاسی قیادت کو متضاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی سیاست کے نام پر تخریب کاری کر رہا ہے، وہ ملک کے اثاثے، سلامتی اور معیشیت کے لیے نقصان دہ ہے ۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لئے سب پر لازم ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد میں کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بھی شہر کی ترقی، خدمت کے جذبے کے ساتھ حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے ہونگے ،  جس تظیم نے اکثریت حاصل کی ہے میئر شپ پر اس کا حق تسلیم کرنا ہوگا ۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت جلد اپنے میئر کا امیدوار نامزد کریگی جس کی شخصیت کا اپنا اثر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں