ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے ترجمان فہد حسین نے حماد اظہر کو کلین چِٹ دے دی

وزیراعظم شہباز شریف معاون خصوصی اور معروف صحافی و تجزیہ کار فہد حسین نے  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر کو کلین چِٹ دے دی۔

حماد اظہر نے پنجاب کے نگران وزیراعلٰی کے لئے محسن نقوی کے منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کی تھی، ‘ محسن نقوی سے بہتر تھا فہد حسین کو ہی لگا دیتے۔ وہ بیچارہ صرف جانبدار ہے لیکن ابھی کرپٹ نہیں ہوا۔’

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنےٹویٹر پیغام میں ان کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے کبھی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کبھی ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا ‘حماد بھائی میں ویسے ہی جانبدار ہوں جیسے آپ۔ اور آپ ہی کی طرح نہ میں کرپٹ ہوں اور نہ ہی کبھی ہو سکتا ہوں۔ کاش میں آپ کی قیادت کے بارے میں یہ دعویٰ کر سکتا-‘ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حماد اظہر  کے لائق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے حماد اظہر پر لیسکو میں کرپشن کے الزامات لگ چکے ہیں۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ حماد اظہر  مبینہ طور پر لیسکو میں موجودہ افسران سے ماہانہ لاکھوں روپے بطور رشوت لے رہے ہیں کیونکہ ان افسران کی تقرری کے لئے حماد اظہر  نے اختیارات کا غیرقانونی استعمال کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں