ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہارون رشید کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر بنادیاگیا

Chief Selector

لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر بنادیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ آئین کے تحت سلیکٹر، کپتان ونائب کپتان کی تعینانی میرا اخیتارہے اسے استعمال کرتے ہوئے ہارون رشید کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سلیکشن کمیٹی کے بقیہ ممبران کی تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔ اگرچہ ابھی ہمارے پاس ٹائم تھا لیکن اس معاملے پر بہت زیادہ خیال آرائی ہو رہی تھی جسے روکنے کے لیے ہارون رشید کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا جس کی وجہ سے ہمارے کئی معاملات تاخیر کا شکار تھے۔ اب چار فروری کو بحرین میں یہ اجلاس ہو گا جس میں پی سی بی بھی شریک ہو گا۔

بابر اعظم کی کپتانی خصوصا تینوں فارمیٹس کے لیے کپتان برقرار رہنے کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں ہم ہر لحاظ سے ان کی عزت کرتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ انہیں کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے کھیلیں ہماری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں