ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن مجید کی بے حرمتی پر صدر ایردوان کے سخت گیر بیانات

ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی  کٹر  جماعت  کے رہنما راسموس  پالودان  کے برخلاف  قرآنِ کریم   کی بے حرمتی کے بعد صدر رجب طیب  ایردوان  کے سخت رد عمل کی  عالمی پریس میں بازگشت۔۔

سویڈن کے اخبار آفتون بلادت نے ایردوان کے الفاظ کو جلی حروف سے شائع کیا ہے۔

اس خبر میں  اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے  ٹرکش اسٹیڈیز انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر پال لیون   کے الفاظ کہ”قرآن مجید کو نذر ِ آتش کیے جانے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے” کو   جگہ دی گئی ہے۔

Svenska Dagbladet اخبار نے بھی اطلاع دی  ہے کہ سویڈن کو اس کی نیٹو  میں  رکنیت کی  کو  حمایت نہیں ملے گی، اور فن لینڈ سویڈن سے ہٹ کر انفرادی طور پر  نیٹو کا رکن بن سکتا ہے۔

لندن میں قائم نیوز ایجنسی روئٹرز نے بھی ایردوان کے بیانات کو پیش پیش رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ  تازہ ترین پیش رفت نے ترکیہ اور سویڈن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

برطانوی نیوز ادارے  بی بی سی، فرانسیسی قویسٹ فرانس اور الجزیرہ نےاس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ صدر ایردوان  نے  سویڈن کو انتباہ دیا ہے۔

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ  نے  صدر ایردوان کے رد عمل کو ‘ پالودان  کو مظاہرے کی اجازت دینے کے نتائج ‘کے طور پر  بیان کیا ہے۔

اس نازیبا حرکت کے بعد  صدر ایردوان نے  سویڈش انتظامیہ  کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا تھا کہ”اب کے بعد آپ نیٹو رکنیت کے عمل میں ہماری حمایت سے محروم ہوں گے،  ہمارے ملک کے سفارتخانے کے سامنے  اس گھناونے فعل کی اجازت دینے  والے   کہ جنہوں نے  نیٹو رکنیت کی درخواست دے رکھی ہے ، اب ہم سے اچھائی کی توقع مت رکھیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں