ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا بھی یخ بستہ موسم سے متاثر، درجہ حرارت منفی 40 سینٹی گریڈ تک جا گرا

جنوبی کوریا میں موسم سرما کے سرد ترین دنوں کا سامنا ہے جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے  نیچے 39.3 ڈگری تک گر گیا ہے۔

یونہاپ کی خبر کے مطابق، کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ (KMA) نے اعلان کیا کہ دارالحکومت سیئول میں تھرمامیٹر  نے منفی 25 اور ملک کے شمال میں منفی  39.3    ڈگری سینٹی گریڈ ظاہر کیا۔

کچھ علاقوں میں شدید برف باری اور ہوا کے اثر کے نتیجے میں درجہ حرارت سردیوں کے موسم کی کم ترین سطح پر گر گیا ہے۔

بتایا گیا کہ ملک میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث جہاں 466 پروازیں منسوخ ہوئیں وہیں زمینی اور سمندری ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے 30 ڈگری تک گر گیا جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز  آندھی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں