ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد

واشنگٹن:امریکی حکومت میں اعلی عہدوں پر خدمات سرانجام دینے والے حکام کے گھروں سے خفیہ دستاویزات برآمد ہونے کا سلسلہ جاری، سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ ہفتے ایک وکیل کی طرف سے سابق نائب صدر مائیک پینس کے انڈیانا کے گھر سے برآمد ہونے والی دستاویزات فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی )کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وکلا کو کچھ دستاویزات ملی ہیں جو ممکنہ طور پر حساس یا خفیہ معلومات پر مشتمل ہو سکتی ہیں جنہیں سابق نائب صدر نے ایک سیف میں بند کر رکھا تھا،مائیک پینس کے نمائندوں نے نیشنل آرکائیوز کو ایک خط بھیجا جس میں انہیں دستاویزات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ نے پینس کے دفاع میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معصوم آدمی ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی جان بوجھ کر بے ایمانی نہیں کی۔

خیال رہے کہ امریکی قوانین کے تحت صدارتی ریکارڈز ایکٹ کے تحت انتظامیہ ختم ہونے کے بعد وائٹ ہائوس کے ریکارڈ کو نیشنل آرکائیوز میں جانا چاہیے، ایسی دستاویزات کو قواعد و ضوابط کے مطابق محفوظ طریقے سے رکھنا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں