ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی۔ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو جو سکیورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کی دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے  سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں