نئی دہلی: بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے لباس اور مسلمان ہونے کی بنیاد پر کرائے کا گھر نہ ملنے پر شکوہ کیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید ممبئی میں کرایے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں۔ اس حوالے سے عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ’مجھے میرے لباس کی وجہ سے مسلمان مالکان جبکہ ہندو مالکان میرے مسلمان ہونے پر مجھے کرائے پر گھر نہیں دے رہے۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید کو نیم عریاں لباس کے باعث تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ حال ہی میں انہیں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔عرفی جاوید دبئی میں اپنے ایک نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کروا رہی تھیں کہ پولیس نے آکر شوٹنگ کو روکا اور گرفتار کرلیا۔