ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل، ٹیکنالوجی ورکرز کا عدالتی نظام میں ترمیم کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ

تل ابیب:اسرائیل میں ٹیکنالوجی ورکرز نے عدالتی نظام میں ترمیم کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے،

سینکڑوں اسرائیلی ہائی ٹیک کارکنوں نے منگل کو تل ابیب میں نظام انصاف کی بحالی کے ایک حکومتی منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ اقدامات قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچا کر اور جمہوریت کو خطرہ لاحق کرکے ترقی کو نقصان پہنچائیں گے۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا “کوئی جمہوریت نہیں، کوئی اعلی ٹیکنالوجی نہیں”عرب میڈیا کے مطابق 100ٹیک کمپنیوں نے اپنے ملازمین سے صبح 11:00بجے سے لیکر دوپہر تک ایک گھنٹے کے لیے ہڑتال کرنے کا کہا تھا۔

یاد رہے نیتن یاہو کی نئی حکومت نے عدالتی نظام میں ترمیم کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد ججوں کے اختیارات پر پارلیمنٹیرین کے اختیار کو ترجیح دینا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں